حیدرآباد/12ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ریاست بھر میں منعقدہ نیشنل لوک عدالت میں تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار زیر التواء مقدمات اور تنازعات کی یکسوئی کی گئی جو مختلف عدالتوں میں زیر التواء تھے۔ تلنگانہ اسٹیٹ لیگل سرویسس اتھارٹی ممبر سکریٹری این وی رمیش کے مطابق ایک لاکھ 30 ہزار زیر التواء مقدمات میں ایک لاکھ 28 ہزار کریمنل کیس تھے جبکہ باقی 2 ہزار سیول کیس کی 88 لوک عدالت مراکز پر یکسوئی کی گئی۔ شہر و ہر ضلع میں لوک عدالت قائم کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 50 ہزار دیگر تنازعات کی یکسوئی ہوئی ۔ حیدرآباد ضلع کورٹس میں 40 ہزار مقدمات کی یکسوئی کی گئی ۔ ہائیکورٹ جسٹس جی سری دیوی اور جسٹس جی ایتھی راجلو سابق جج نے ہائی کورٹ میں قائم بنچس کی صدارت کی جہاں 447 کیسس کی یکسوئی کرکے 740 افراد میں 6.5 کروڑ معاوضہ ادا کیا گیا۔ ر