٭ سری نگر۔ اپنی والدہ سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی کی سری نگر میں ایک گیسٹ ہائوز میں حراست پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے التجا جاوید نے کہا کہ ’’لوگوں کو آپ کب تک گھروں میں مقفل رکھیں گے؟‘‘ ’’کشمیریوں کو اپنے احساسات ظاہر کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی ہے کہ وہ کیسا محسوس کررہے ہیں۔ انہیں جانوروں کے ایک ریوڑ کی طرح سلوک کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جو کرچکی ہے وہ غیر دستوری ہے۔