نئی دہلی، 04 جولائی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے کہا ہے کہ دہلی کے عوام نے اپنے اتحاد کے ذریعہ بی جے پیحکومت کو کئی تغلقی فرمان واپس لینے پر مجبور کر دیا ہے ۔دہلی اے اے پی کے صدر سوربھ بھردواج نے جمعہ کو دہلی کے لوگوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ راجدھانی کے لوگوں نے اپنے اتحاد کے ذریعہ بی جے پی حکومت کو کئی تغلقی فرامین واپس لینے پر مجبور کیا ہے ۔ جب پٹرول پمپوں پر پرانی گاڑیوں کو ایندھن کی سپلائی پر پابندی لگانے کی بات کہی جا رہی تھی تو بی جے پی حکومت کے وزراء اچھل اچھل کر کہہ رہے تھے کہ کسی بھی پرانی گاڑی کو نہیں جائے گا۔ پیٹرول پمپس پر پرانی گاڑیوں کو ضبط کرنے کے لیے 400 ٹیمیں تعینات کی جائیں گی اور اس وقت پوری بی جے پی بالکل خاموش تھی۔ دہلی حکومت کے اس تغلقی فرمان کی صرف دہلی کے عام لوگ اور عام آدمی پارٹی ہی مخالفت کر رہے تھے ۔ اے اے پی نے ایک ذمہ دار اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے اس حکم کی مسلسل مخالفت کی۔ حکومت اپنا فیصلہ واپس لینے پر مجبور ہو گئی۔