لوگ فضول سفر کریں تو ٹرینیں بند کردیں گے :ٹھاکرے

   

اس دوران ممبئی میں چیف منسٹر مہاراشٹرا اُدھو ٹھاکرے نے کہاکہ ریاست میں مہلک وبائی مرض کورونا وائرس کے معاملوں کا بڑھنا تشویشناک ہے ۔ اُنھوں نے کہاکہ لوگوں میں غیرضروری سفر کا رجحان بھی پایا جاتا ہے تو جو موجودہ حالات میں نقصاندہ ہے ۔ اُنھوں نے میڈیا سے بات چیت میں متنبہ کیا کہ اگر عوام کی یہی روش جاری رہی تو حکومت کو ممبئی میں ٹرین اور بس سرویس بند کرنا پڑے گا ۔