قاہرہ : مصر نے ملک میں نوعمر لڑکیوں کو پھنسانے اور جنسی طور پر بلیک میل کرنے میں ملوث ایک نیٹ ورک کا پتا چلایا ہے۔مصری وزارت داخلہ نے ایک باضابطہ بیان میں اعلان کیا کہ وہ اس نیٹ ورک سے پردہ اٹھانے میں کامیاب ہوگیا ہے جو ایک بین الاقوامی نیٹ ورک ہے۔ یہ انٹرنیٹ پر نوعمر لڑکیوں کو راغب کرنے اور انہیں جنسی طور پر بلیک میل کرنے کے مکروہ دھندے میں ملوث ہے۔تحقیقات سے پتا چلا کہ یہ سرگرمی دو فیس بک اکاؤنٹس کے ذریعے کی جا رہی تھی اور ان کے پیچھے مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والا ایک بے روزگار شخص تھا جو جیزا گورنری میں رہتا ہے۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے قبضے سے ایک کمپیوٹر، ایک موبائل فون، اور ایک پورٹیبل ہارڈ ڈسک بھی ضبط کر لی گئی۔