لڑکی شاگردوں سے بدتمیزی، لکچرر معطل

,

   

پتھل گاؤں(چھتیس گڑھ): چھتیس گڑھ کے ضلع جش پور میں دو اسکولی طالبات سے ہفتہ وار بازارمیں محبت کا اظہار کرنے والے ایک لیکچرر کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر این کوجور نے آج معطل کر کے اس کے خلاف محکمہ جاتی تفتیش کی ہدایت دی ہے ۔مسٹر کوجور نے آج یواین آئی کو بتایا کہ دلدلا ڈولپمنٹ بلاک کے لیکچرر کبیرچرن بہرا کے خلاف شرم ناک شکایت ملی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ سرکاری ہائی اسکول کے لیکچرر کے اسکولی طالبات سے نازیبا طریقے سے پیش آنے کی شکایت پر انہیں معطل کردیاگیا ہے ۔اس لیکچرر نے ہفتہ وار بازار میں خریداری کررہیں دو طالبات سے محبت کا اظہار کرکیا تھا،جس کے بعد طالبات کے گھروالوں نے اسکول کے پرنسپل سے شکایت کی تھی۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن دفتر کو اطلاع ملنے پر ملزم لیکچرر کو فوری اثر سے معطل کرکے محکمہ جاتی جانچ کے لئے خواتین افسروں کی کمیٹی بنادی گئی ہے ۔