لڑکی کو بدنام اور ہراساں کرنے والا نوجوان گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جولائی (سیاست نیوز) ساتھی کلاس میٹ سے بدلہ لینے کیلئے لڑکی کو بدنام اور ہراساں کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ سائبر کرائم حیدرآباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 20 سالہ للت کمار جین ساکن حیدرآباد کو گرفتار کرلیا ۔ انجان انسٹا گرام کی آئی ڈی سے قابل اعتراض پیامات کی وصولی پر سکندرآباد کی ایک کمسن طلبہ نے پولیس سے شکایت کی تھی ۔ سائبر کرائم پولیس کے مطابق للت کمار جین اور متاثرہ لڑکی ایک ہی کالج کے اسٹوڈنٹ ہیں۔ لڑکی اور للت میں جھگڑا ہوا جس کے بعد لڑکی نے للت کمار جین کو دور کردیا اور بات چیت بند کردی جس کے بعد اس نے ساتھی لڑکی سے بدلہ لینے کیلئے ایک فرضی انسٹاگرام کی آئی ڈی تیار کی اور لڑکی کو ناقابل بیان پیامات اور روانہ کرنے لگا ۔ عریاں تصاویر روانہ کرتا تھا اور لڑکی پر دباؤ ڈال رہا تھا کہ وہ بھی اپنی نجی تصاویر روانہ کرے ۔ پولیس نے اس ہراسانی کے خلاف شکایت پرللت کمار جین کو گرفتار کرلیا۔