بلیا: اترپردیش میں بلیا کے شہر کوتوالی علاقے میں ایک 14 سالہ لڑکی کے گھر میں گھس کر اس کی آبرو ریزی کرنے اور اس کی ویڈیو بناکر زبردستی جسمانی تعلق بنانے کے لئے مجبور کرنے کے الزام میں ایک نوجوان اور اس کے باپ کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ دونوں کے خلاف لڑکی کے باپ نے اترپردیش قانون تبدیلی مذہب سے بچاؤ کے آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے ۔