لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ پر فوٹو گرافر کی پٹائی

   

حیدرآباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور مبینہ دست درازی کے الزام میں ایک فوٹو گرافر بری طرح زخمی ہوگیا ۔ مقامی عوام نے لڑکی کی چیخ و پکار پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے فوٹو گرافر سلیم کو شدید مارپیٹ کا نشانہ بنایا ۔ ہجوم کی شکل میں سلیم پر ٹوٹ پڑے عوام کے اس حملہ سے فوٹو گرافر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نریڈمیڈ کے علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ سینک پوری میں واقع ایک فوٹو اسٹوڈیو میں آج نابالغ لڑکی پہونچی اور تصویر کشی کیلئے وہ اسٹوڈیو کے اندر داخل ہوئی اور تھوڑی دیر میں چیخ و پکار کرتے ہوئے سڑک پر آگئی ۔ اس فوٹو اسٹوڈیو کے مالک سلیم پر لڑکی سے مبینہ دست درازی کا الزام ہے تاہم اس دوران مقامی عوام شدید برہم ہوگئے اور سلیم کو شدید زدوکوب کا نشانہ بنایا ۔ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور سلیم زیر علاج ہے ۔