لکشادیپ ایڈمین سنگھ پریوار کا ایجنڈ نافذ کررہے ہیں۔

,

   

جب سے پرافل جی پٹیل نے لکشادیپ کے ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں تب سے غیر یقینی سکون ہے۔
تھرویننتھا پورم۔لکشادیپ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر محمد حمداللہ سعید نے مرکز کے زیر اقتدار علاقے کے ایڈمنسٹریٹر پرافل جی پٹیل کے جزیرہ میں کاروائی پر تنقید کی‘ انہیں سنگھ پریوار کے ایجنڈہ نافذ کرنے کا مورد الزام ٹہرایا۔

انہوں نے کہاکہ اس کی ہم ہر حال میں مخالفت کریں گے۔نارتھ کیرالاکے موافق کانگریس تنظیم کی جانب سے منعقدہ ایک ویب اینار میں سعید نے حصہ لیتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔

سعید نے اشارہ دیاکہ یہ ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے جان بوجھ کر کیاگیا یہ کام ہے تاکہ جزیرہ او رریاست کیرالا کے درمیان کے طویل مدت کے تعلقات کو ختم کرنے کا مقصد ہے۔

سعید نے کہاکہ ”ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے جو چیزیں انجام دئے جارہے ہیں وہ تمام گڈس اور خدمات جزیرہ کے کوچی اور کوزیکوٹی بندرگاہ سے رابطہ ختم کرنے کے لئے کئے جارہے ہیں۔

اب جو چیز کئے جارہے ہیں جزیرہ کے کاموں کو روک کر منگلورو بندرگاہ سے اس سے جوڑنے کاکام کیاجارہا ہے“۔سعید نے کہاکہ”اس کے علاوہ کیرالا ہائی کورٹ میں جزیرہ کے قانونی معاملات پر کام کیاجاتا تھا۔

اب کیرالا ہائی کورٹ سے اس کو توڑ کر بنگلورو ہائی کورٹ سے جزیرہ کو جوڑنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ مزید اس کے گونڈا ایکٹ ان مقامات پر لاگو کیاگیا ہے جہاں پر جرائم کے واقعات کم ہیں اور اس سے امن پسند جزیرہ کے لوگوں کو دہشت زدہ کیاجارہا ہے اور کسی بھی قسم کے جمہوری احتجاجوں کو دبایاجارہا ہے“۔

سعید نے کہاکہ وہ د ل کی گہرائیو ں سے ایڈمنسٹریٹر کے موجودہ قانون کے خلاف عوامی حمایت کے لئے کیرالا کا شکریہ ادا کرتے ہیں‘ جو جزیرہ کی تہذیب اور ثقافت کو کچلنا چاہا رہے ہیں۔

ویب انار میں حصہ لینے والی کلچرل تنظیم کے صدر اردیا شوکت نے کہاکہ ایک مرتب لاک ڈاؤن کے قواعد میں نرمی اجائیگی‘ وہ ایک تہذیبی احتجاج جزیرہ اور کیرالا دونوں جگہ پر منعقد کیاجائے گا۔

شوکت نے مزید کہاکہ پیر کے روز وہ 10,000دستخطیں لے کر پٹیل کو ہٹانے کے لئے میمورنڈم روانہ کریں گے۔

جب سے پرافل جی پٹیل نے لکشادیپ کے ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں تب سے غیر یقینی سکون ہے اور کیرالا میں احتجاج کے طور پر کیرالا اسمبلی کے 140ممبرس کی جانب سے متفقہ قرارداد پیش کی گئی تاکہ پٹیل کو ہٹائیں‘ جس کے آمد کے بعد سے جزیرہ میں امن درہم برہم ہوگیاہے۔