تھرواننتاپورم : لکشادیپ کی فلمساز عائشہ سلطانہ کو اڈمنسٹریٹر پرافل پٹیل کے کام کاج پر تنقید کی پاداش میں غداری کے مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے۔ سلطانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ مرکزی حکومت کوویڈ کو بائیو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے۔ یہ ایف آئی آر مرکزی علاقہ میں بی جے پی کے سربراہ عبدالقادر کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔ سلطانہ نے حال ہی میں ایک علاقائی چیانل پر مباحثہ کے دوران الزام عائد کیا تھا کہ جزیرہ میں کوویڈ کے بڑھتے کیس پرافل پٹیل کے ناقص فیصلوں کے سبب ہیں۔ پرافیل پٹیل سے قبل لکشادیپ میں کوئی کوویڈ کیس نہیں تھا۔