لکشد یپ:مشاورت کے بغیر قانون نہ بنانے امیت شاہ کی یقین دہانی : محمدفیصل ایم پی

   

نئی دہلی:وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لکشدیپ کے رکن پارلیمنٹ محمد فیصل نے کہا کہ امت شاہ نے مقامی لوگوں سے مشورہ کئے بغیر کوئی قانون نہ بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دراصل لکشدیپ میں رہنے والے لوگ نئے قوانین کی مخالفت کر رہے ہیں،اس لئے مرکزی وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ لکشدیپ کے لئے نئے مسودہ قانون کو مقامی نمائندوں سے مشورہ کئے بغیر حتمی شکل نہیں دی جائے گی۔رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ امت شاہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جو بھی قانون زیرغور ہیں، انہیں لکشدیپ بھیجا جائے گا جہاں ضلعی پنچایت میں مقامی نمائندوں سے مشاورت کی جائے گی۔ نیز حتمی شکل دینے سے پہلے لوگوں کی رضامندی پر بھی غور کیا جائے گا۔