نئی دہلی۔ سابق کرکٹر وی وی ایس لکمشن نے ایم ایس دھونی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا‘ کہاکہ سابق وکٹ کیپر بلے باز لاکھوں ہندوستان کے لئے کشف کا ایک ذریعہ ہے اور دنیابھر سے انہیں محبت اوراحترام دونوں ہی ملا ہے
ریٹائرمنٹ کا اعلان
دھونی نے 15اگست کے روز عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیاہے‘حالانکہ انہوں نے اپنے 16سال پر محیط کیریر کا اختتام کیاہے۔
اسٹار اسپورٹس کے شو کرکٹ کنکٹ پر بات کرتے ہوئے لکشمن نے اس بات پر روشنی ڈالی کے دھونی نے کس طرح اپنی شخصیت کے ذریعہ یقینی بنایا اور انہوں نے ساری دنیا سے احترام کمایاہے۔
انہوں نے کہاکہ ”اپ کی کرکٹ کی کامیابیوں کے ذریعہ کرکٹ کے مداحوں سے محبت ملتی ہے‘ مگر احترام اس طریقے سے ہوتا ہے جس کوآپ پیش کرتے ہیں‘ اس طرح سے آپ نے اپنے آپ کو اٹھایاہے“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ”اور مجھے ہمیشہ اس کا احساس رہتا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کسی کے لئے بھی ایک سخت گیر چیالنج ہے‘ آپ جانتے ہیں کیونکہ یہاں پر دنیابھر میں ہر کسی کو بہت ساری توقعات ہوتی ہیں۔
دنیابھر میں رہنے والے تمام ہندوستانی چاہتے ہیں کہ ہندوستان کی ٹیم بہتر کرے‘ لہذا ہندوستان ٹیم کے کپتان پر بہت ساری ذمہ داری عائد ہوتی ہیں“۔
انہوں نے کہاکہ ”مگر ایم ایس دھونی نتائج سے ہمیشہ جذباتی طور پر جڑے رہے ہیں۔
انہوں نے لاکھوں ہندوستانیوں کو متاثر کیاہے‘ نہ صرف کھیل کود کے شوقین بلکہ لاکھوں ہندوستانیوں کو اپنے ملک کاسفیرکس طرح بننا ہے وہ سیکھا یاہے‘ عوامی پلیٹ فارم پر کس طرح خود کو پیش کرنا سیکھا یاہے۔اور یہی وجہہ ہے ان کا فی احترام ہے“۔
سال2004میں پہلا ایک روزہ میاچ
دھونی‘ جس نے 2004میں پہلا او ڈی ائی کھیلا تھا‘ اپنے پرسکون اندازہ‘ تیزی کے ساتھ کھیل کو سمجھنے کی صلاحیت اور بے پناہ قائدانہ صلاحیتوں سے ہندوستانی کرکٹ کا چہرہ ہی بدل دیا۔
اب بھی وہ دنیاکا واحد کپتان ہے جس نے ائی سی سی ٹرافیاں‘ ائی سی سی ورلڈ کپ‘ ٹی 20ورلڈ کپ اور چیممن ٹرافی جیتی ہیں۔
مذکورہ 39سالہ کھلاڑی نے ہندوستان کے لئے 350ایک روزہ میاچ‘ 90ٹسٹ اور 98ٹی 20میاچیس کھیلے ہیں اور وکٹوں کے پیچھے کھڑے ہوکر829لوگوں کو میدان کے باہر روانہ کیاہے۔