حیدرآباد: بی جے پی راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے معیشت کی بحالی و روپیہ کی قدر بڑھانے کیلئے مودی حکومت کو مشورہ دیا کہ بھگوان لکشمی دیوی کی تصویر نوٹوں پر شائع کرنا شروع کردیں اسے ملکی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوجائے گا۔ وہ مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع میں ”سوامی ویویکانند وینکامالا“ کے عنوان پر اخباری نمائندوں سے خطاب کررہے تھے۔ انڈونیشیا کی کرنسی پر بھگوان گنیش کی تصویر کے سوال پر جواب دیتے ہوئے سوامی سبرامنیم نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس کا بہتر جواب دے سکتے ہیں۔ میں تو کرنسی پر گنیش بھگوان کی تصویر شائع کرنے کا حامی ہوں۔
— syed Mohammed (@SyedMohammed71) January 16, 2020
اگر ہندوستانی کرنسی پر بھگوان لکشمی دیوی جی کی تصویر شائع کرتے ہیں تو اس سے ملک کی معیشت بہتر اور روپیہ کی قدر میں اضافہ ہوسکتا ہے اور کسی کو اس پر اعتراض نہیں کرنا چاہئے۔“ انہوں نے شہریت ترمیمی قانون میں کوئی خرابی نہ ہونے ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور مہاتما گاندھی نے شہریت ترمیمی قانون کی درخواست کی تھی۔
ڈاکٹر منموہن سنگھ نے 2003 ء میں پارلیمنٹ میں اس بل کی درخواست کی تھی لیکن ہم نے یہ کردکھایا۔ انہوں نے بتایا کہ مسلمانوں اور ہندوؤں کا خون ایک ہی ہے جیسے برہمن اور دلت کا ہے۔ سوامی نے دعوی کیا کہ بہت جلد بی جے پی حکومت یونیفارم سیول کوڈ قانون بھی لائے گی۔ انہوں نے ہندوستانی کی آبادی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان 2025ء تک آبادی میں چین کو بھی پیچھے کردے گا۔