لکڑی کا پل کے ایک لاج سے دو نعشیں برآمد

   

حیدرآباد ۔ 15 مارچ ( سیاست نیوز) شہر کے ایک لاج سے پولیس نے دو نعشوں کو برآمد کرلیا ہے ۔ سیف آباد کے حدود میں پیش آئے اس واقعہ کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ ان دو نعشوں کی شناخت 37سالہ ہیما بنڈا ریڈی اور 27سالہ پرسنا لکشمی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ ریڈی نے پرسنا کا قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی ۔ اس جوڑے کا تعلق ضلع کڑپہ کے پرودوٹور سے بتایا گیا ہے ۔یہ جوڑا 10 مارچ کو لکڑی کا پل کے ایک لاج پہنچا تھا اور پیر کے دن چیک اوٹ کرنے والا تھا ۔ دونوں کے درمیان رشتہ کی بھی تصدیق نہیں ہوپائی ہے ۔ پیر کے دن چیک اوٹ کیلئے لاج کے عملہ نے ان کے کمرے میں فون پر اطلاع دینے کی کوشش کی لیکن اس جوڑے نے فون پر بات نہیں کی جس کے بعد لاج کا عملہ ان سے رجوع ہوا جس پر ہمیا بنڈا ریڈی نے عملہ کو بتایا کہ وہ تھوڑا وقت دیں ۔ رقم ادا کرتے ہوئے چیک اوٹ کردیں گے جس کے بعد اس جوڑے نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ۔ کل لاج کے اسٹاف نے ان کے روم پر ان سے رابطہ بنانے کی کوشش کی لیکن کوئی جواب نہیں آیا اور دوسرے چابی کے ذریعہ ان کا کمرہ کھولا گیا ۔ پولیس نے موقع واردات پہونچکر ضابطہ کی کارروائی انجام دی اور شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ریڈی نے پرسنا لکشمی کا قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی ہوگی ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ پرسنا لکشمی کے گلے پر نشانات پائے گئے ۔ پولیس سیف آباد نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع