لکڑی کا پل ہاسپٹل میں لڑکی کی موت، والدین کا احتجاج

   


حیدرآباد۔/11 ستمبر، ( سیاست نیوز) علاقہ لکڑی کا پل میں واقع ایک خانگی دواخانہ میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب ایک زیر علاج کمسن لڑکی فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 5 سالہ لڑکی کو گذشتہ ہفتہ لکڑی کا پل کے ایک خانگی دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا اور پانچ دن کے علاج کے بعد وہ فوت ہوگئی۔ لڑکی کے ماں باپ اور رشتہ داروں نے ہاسپٹل کے ڈاکٹروں پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے دواخانہ کے قریب احتجاج کیا اور پولیس سے اس سلسلہ میں کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا لیکن دواخانہ کے انتظامیہ کی جانب سے معاملہ کی یکسوئی پر نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا اور ان کے آبائی مقام ورنگل منتقل کردیا گیا۔ب