لکھنؤ : ریلوے اسٹیشن اور شہروں کے نام بدلنے کے بعد اب چوراہوں کے نام تبدیل

,

   

Ferty9 Clinic

اتر پردیش میں ریلوے اسٹیشن اور شہروں کا نام بدلنے کا سلسلہ تو چل ہی رہا ہے، اب چوک چوراہوں کا نام بھی بدلے جانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ ویسے تو لکھنو کے حضرت گنج چوراہے کا نام پہلے ہی بدلا جا چکا ہے، لیکن اب یہ سلسلہ دراز ہونے والا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بہت جلد لکھنو کے لنگڑا پھاٹک کا نام بھی بدلے گا۔ لکھنو میونسپل کارپوریشن نے یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ لیا ہے۔

اس تعلق سے لکھنو میونسپل کارپوریشن کی میئر سنیوکتا پاٹھک کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ناموں سے معذور افراد کی ہتک عزتی ہوتی ہے، اس لیے نام بدلے جانے کی کارروائی جلد آگے بڑھائی جائے گی۔