لکھنؤ۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ سے پیر کی صبح ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ لکھنؤ کے سب سے پاش علاقے حضرت گنج کے ہوٹل لیوانہ میں پیر کی صبح آگ لگ گئی جس میں کئی لوگ جھلس گئے اور ایک خاتون سمیت 2افراد ہلاک ہوگئے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کے لیے موقع پر موجود ہیں۔ اس واقعہ نے لکھنؤ میں سنسنی پیدا کر دی ہے۔ فی الحال جائے حادثہ پر امدادی کام جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہوٹل کے اندر کئی لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق، بڑی تعداد میں مہمان اور ملازمین لکھنؤ کے ہوٹل لیوانا کے اندر پھنسے ہوئے ہیں، جہاں سے آگ لگی تھی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔ ابھی تک جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔اطلاعات کے مطابق 18 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آگ کیسے لگی۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی تاہم ہوٹل کے اندر دھوئیں کے بادل موجود ہیں۔ ہوٹل کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔ جھلسے ہوئے افراد کو ہسپتال پہنچانے کے لیے ایمبولینسیں ہوٹل پہنچ گئی ہیں۔ دم گھٹنے سے بچنے اور احاطے میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لیے فائر اسٹاف کو آکسیجن ماسک پہنے ہوٹل میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔اس وقت ہوٹل لیوانہ میں آگ بجھانے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ تین ایمبولینس اور فائر انجن موقع پر موجود ہیں۔ ہوٹل کے اندر پھنسے لوگوں کو بچانے کے لیے سیکیوریٹی عہدیداروں کو آکسیجن ماسک کا سہارا لینا پڑا۔۔ طبی ایمرجنسی کی صورت میں ٹریفک کی بھیڑ سے بچنے کے لیے قریبی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
وہیں یوپی کے سی ایم یوگی ا?دتیہ ناتھ نے ا?گ لگنے کے اس واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے ضلعی حکام سے بھی کہا ہے کہ وہ زخمیوں کے مناسب علاج کو یقینی بنائیں اور موقع پر پہنچ کر امدادی کام کو تیز کریں۔