اجزا : قیمہ آدھا کلو، پپیتے کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ، تیل تلنے کیلئے ،پیاز ایک عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ، دہی ایک چوتھائی کپ، کْٹا ہوا زیرہ ایک چائے کا چمچہ، کھوپرا۔ دو کھانے کے چمچہ، خشخاش ایک کھانے کا چمچہ،پسا ہوا گرم مسالہ ایک چائے کا چمچہ،جائفل جاوتری (پسی ہوئی)آدھا چائے کا چمچہ،دار چینی (پسی ہوئی)ایک چوتھائی چائے کا چمچہ، لال مرچ ایک چائے کا چمچہ، ،نمک حسبِ ذائقہ، بیسن چار سے پانچ کھانے کے چمچہ، ہرا دھنیا (کٹا ہوا) ایک چوتھائی گٹھی ،کوئلہ ایک عدد، لیموں کا رس چھڑکنے کیلئے۔
ترکیب: پہلے پیالے میں قیمہ کو پپیتا کا پیسٹ لگاکر ایک طرف رکھ دیں۔ اب کڑاہی میں تھوڑا سا تیل گرم کریں اور پیاز شامل کرکے تھوڑا سا پکائیں۔ جب رنگ تبدیل ہونے لگے تو ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر تھوڑا سا پکائیں۔پھر اس میں قیمہ شامل کرکے اچھی طرح بھون لیں یہاں تک کہ تمام پانی خشک ہو جائے۔ پھر اس میں دہی، زیرہ، کھوپرا ، خشخاش ، پسا گرم مسالہ، پسی جائفل جاوتری، پسی لال مرچ،پسی دار چینی اور نمک شامل کرکے خوب اچھی طرح پکائیں۔ جب تمام پانی اچھی طرح سے خشک ہو جائے تو اسے چوپر میں بیسن کے ساتھ اچھی طرح پیس لیں۔ اب اسے پیالے میں نکال کر انگلی کے سائز کے کباب بنائیں اور تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں۔ہلکا سنہری رنگ آنے پر نکالیں اور ایک کڑاہی میں رکھیں۔ اب کوئلے کو دہکا کر اسے المونیم فوائل پر رکھ کر کڑاہی میں رکھیں۔ اس پر تھوڑا سا تیل ڈال کر ڈھکن بند کر دیں۔ دو سے تین منٹ بعد کوئلہ ہٹا کر تھوڑا سا ہرا دھنیا اور لیموں کا رس چھڑک کر گرم گرم پیش کریں۔