لکھنو کی عدالت کے احاطے میں گینگسٹر سنجیو جیوا کو گولی مارکر ہلاک کردیاگیا۔

,

ایس پی سربراہ اکھیلیش یادو نے کہاکہ ”عدالت کے احاطوں‘ پولیس تحویل جیسے اعلی حفاظتی مقاما ت میں لوگوں کو ہلاک کیاجارہا ہے۔ ریاستی حکومت نے کسی کو بھی کہیں بھی قتل کرنے کی واضح آزادی دی ہے“۔

لکھنو۔ پولیس کے مطابق گیگنسٹر سے سیاست داں بننے والے مختار انصاری کے مبینہ قریبی سنجیو مہیشواری جیوا کو چہارشنبہ کے روز لکھنوعدالت کے احاطے میں گولی مارکر ہلاک کردیاگیاہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور ایک وکیل کے لباس میں ائے تھے۔

واقعہ کے فوری بعد عدالت کے احاطے میں پہنچنے والے لکھنو پولیس کمشنر ایس بی شرادکر نے کہاکہ ”سنجیو مہیشواری جیو جو لکھنو جیل میں بند تھا ایک کیس کی سنوائی کے معاملے میں عدالت لایاگیاتھا اور اس کو یک نامعلوم حملہ آور نے گولی مارکر ہلاک کردیاہے۔

جیوا پر بی جے پی کے ایک سابق یو پی منسٹر برہم دت کے قتل کا الزام تھا۔

سکیورٹی علاقوں سے سمجھوتا۔ اکھیلیش
رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو نے ریاست کی جانب سے فراہم کی جانے والی سکیورٹی میں کوتاہیو ں پر سوال کھڑا کیاہے۔

ایس پی سربراہ اکھیلیش یادو نے کہاکہ ”عدالت کے احاطوں‘ پولیس تحویل جیسے اعلی حفاظتی مقاما ت میں لوگوں کو ہلاک کیاجارہا ہے۔ ریاستی حکومت نے کسی کو بھی کہیں بھی قتل کرنے کی واضح آزادی دی ہے“۔