لکھیم پور تشدد۔ اشیش مشترا اور دیگر 13پر الزامات عائد

,

   

مرکزی وزیراجئے کمار مشرا کا بیٹا اشیش مشرا مونو اس کیس میں کلیدی ملزم ہے


لکھیم پور کھیری۔ منگل کے روز ایک عدالت میں اشیش مشرا اور دیگر 13کے خلاف لکھیم پور کھیری کے تکونیا میں پیش ائے تشدد کے واقعہ کے ضمن میں الزامات عائد کئے جاچکے ہیں‘ اس واقعہ میں چار کسانوں کی موت ہوگئی تھی۔

مرکزی وزیراجئے کمار مشرا کا بیٹا اشیش مشرا مونو اس کیس میں کلیدی ملزم ہے۔

ضلع گورنمنٹ کونسل (کریمنل) اروند ترپاٹھی نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ عدالت کے ایڈیشنل ضلع جج سنیل کمار ورما نے اس معاملے پر اگلی سنوائی کے لئے 16ڈسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔