لکھیم پور کھیری اموات معاملہ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں عصمت ریزی اورگلادبانے کی تصدیق

,

   

لکھیم پور کھیری۔ ایک درخت پر لٹکی ہوئی پائی گئی دونابالغ بہنوں کی نعش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہہ عصمت ریزی اورگلا دبانے کی تصدیق ہوئی ہے۔

مذکورہ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ان کی موت کے بعد ان کی نعشوں کو درخت پر لٹکادیاگیاہے۔

ایس پی لکھیم پور کھیری سنجیو سمن نے کہاکہ پوسٹ مارٹم او ر دیگر ضابطوں کی تکمیل کے بعد گھر والوں کونعشیں سپرد کردی جائیں گی۔

بعدازاں پولیس کی نگرانی میں آخری رسومات انجام دئے جائیں گے۔ مذکورہ علاقے میں کسی بھی قسم کے احتجاجی مظاہروں کی روک تھام کے لئے ضلع میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے