الہ آبا د ہائی کورٹ کی لکھنو بنچ سے مشرا کو ضمانت ملنے کے بعد انہیں جیل سے رہاکیاگیاتھا۔
نئی دہلی۔ الہ آبا د ہائی کورٹ کی جانب سے لکھیم پور کھیری معاملہ جس میں آشیش مشرا کی کار سے کسانوں کو کچلنے کا واقعہ پیش آیاتھا میں ضمانت دئے جانے کو متوفیوں کے افراد خاندان کی جانب سے چیالنج کئے جانے والی ایک درخواست پر مذکورہ سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز رضامندی ظاہر کی ہے کہ 11مارچ کے روز وہ اس درخواست سنوائی کرے گا۔
اشیش مشرا مرکزی وزیر او ربی جے پی ایم اجئے کمار مشرا کے بیٹے ہیں۔ مذکورہ فیملی ممبرس کی جانب سے نمائندگی کرنے والے وکیل پرشانت بھوشن نے چیف جسٹس این وی رمنا کی نگرانی کرنے والی بنچ کے روبرو مذکورہ درخواست کا ذکر کیاہے‘ اس بنچ میں جسٹس اے ایس بوپنا اور ہیما کوہلی بھی شامل ہیں۔
بھوشن نے کہاکہ دیگر ملزمین بھی ہائی کورٹ کا رخ ضمانت کے لئے کیاہے‘ اور اس کے لئے مشرا کی ضمانت کا انہوں نے حوالہ دیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ”میں صرف 11کے روز اس کو فہرست کرسکتاہوں“ بھوشن نے عدالت عظمی سے استدلال کیاکہ ہائی کورٹ کے ضمانت کے احکامات کے خلاف ایک حکم نامہ جاری کرے۔
بنچ نے کہاکہ اس معاملے پر 11مارچ کے روز عدالت بات کرے گی۔ درخواست میں یہ مواد بھی پیش کیاگیا ہے کہ اترپردیش کی جانب سے مشر ا کی ضمانت کو چیالنج کرنے والی اپیل میں ناکام ہوجانے کے بعد ان فیملی ممبرس کو عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹانے کے لئے مجبور ہونا پڑا ہے۔
درخواست میں اس بات کی بھی گوہار لگائی ہے کہ چارچ شیٹ میں ملزمین کے خلاف شواہد کو بھی نظر انداز کرتے ہوئے کرائم کی نوعیت کو سمجھ بغیر ہی ہائی کورٹ نے ضمانت کو منظوری دیدی ہے۔
اس بات بھی درخواست میں خدشہ ظاہر کیاگیا ہے کہ ملزم شواہد کیساتھ چھیڑ چھاڑ سکتے ہیں۔ پچھلے سال نومبر دمیں سپریم کورٹ نے ہریانہ او رپنجاب ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس راکیش کمار کو تقرر عمل میں لایاتھا تاکہ وہ لکھیم پور کھیری تشدد معاملے کی جانچ کی نگرانی کریں۔
عدالت عظمیٰ نے کہاکہ تحقیقاتی ایس ائی ٹی کی تشکیل جدید کی تھی اور ائی پی ایس افیسر ایس بی شرادکار کا بطور سربراہ تقرر عمل میں لایاتھا۔
ایک او ردرخواست ایڈوکیٹ سی ایس پانڈا او رشیو کمار ترپاٹھی نے بھی مشرا کو دی گئی ضمانت کو چیالنج کرتے ہوئے ایک درخواست دائر کی ہے۔الہ آبا د ہائی کورٹ کی لکھنو بنچ سے مشرا کو ضمانت ملنے کے بعد انہیں جیل سے رہاکیاگیاتھا۔
ان کے وکلا نے مشرا کی ضمانت کے لئے فی کیس تین لاکھ روپئے کا شخصی مچکلا عدالت میں جمع کرایا ہے۔
اکٹوبر3سال2021میں اٹھ لوگوں کے بشمول چار کسان لکھیم پور تشدد میں کسانوں احتجاج کے دوران مارے گئے تھے۔