لکھیم پور کیس : آشیش مشرا جیل سے رہا

   

لکھنؤ : لکھیم پور کھیری تشدد کیس 2021 کے ملزم آشیش مشرا کو جمعہ کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ آشیش مشرا مرکزی وزیر اجے کمار مشرا کے بیٹے ہیں، جنہیں سپریم کورٹ نے جمعرات کو ہی آٹھ ہفتوں کے لیے عبوری ضمانت دی تھی۔ عدالت نے اسے جیل سے رہائی کے بعد ایک ہفتہ کے اندر یوپی سے باہر جانے کی بھی ہدایت دی تھی۔ واضح ہوکہ لکھیم پور کھیری میں تشدد میں آٹھ لوگوں کی موت ہو ئی تھی۔جسٹس سوریا کانت اور جسٹس جے کے مہیشوری نے کچھ شرائط کے ساتھ آشیش مشرا کو ضمانت دی ہے۔