لگژری الیکٹرک سیڈان بی وائی ڈی سیل لانچ

   

نئی دہلی: الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی بی وائی ڈی نے انڈین آٹو ایکسپو 2023 میں اپنے نئے لگژری ماڈل بی وائی ڈی سیل اور فاریسٹ گرین کلر لمیٹڈ ایڈیشن بی وائی ڈی ایٹو 3 پیش کیا۔آٹو ایکسپو 2023 میں بی وائی ڈی انڈیا کی تھیم ‘ایک بہتر زندگی کے لیے تکنیکی اختراع ہے اور اس کی نمائش کو کو 4 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ صارفین بی وائی ڈی کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور اس کی انتہائی محفوظ بلیڈ بیٹری، ای۔پلیٹ فارم 3.0 کا انتظار کر سکتے ہیں جو خاص طور پر اگلی نسل کی الیکٹرک گاڑیوں اور نقل و حمل کی دیگر اختراعات کیلئے ڈیزائن کی گئی ہیں۔اس موقع پر بی وائی ڈی انڈیا الیکٹرک پیسنجر وہیکلس کے سینئر نائب صدر سنجے گوپال کرشنن نے کہا ‘‘انڈین آٹو ایکسپو ہمارے لیے ایک بہت اہم پلیٹ فارم ہے ۔ الیکٹرک لگژری سیڈان بی وائی ڈی سیل کی نقاب کشائی، اوربی وائی ڈی ایٹو3، بلیڈ بیٹری اور ای پلیٹ فارم 3.0 کے محدود ایڈیشنز کے اجراء کے ساتھ، ہم مستقبل کی ای وی ٹیکنالوجیز کے ذریعے ہندوستانی الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے کی ترقی میں تعاون کرکے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔