لیاب ٹیاپ کا معمہ تین دن بعد بھی حل نہیں ہوا

   


عہدیدار چوری ہونے اور وزیرملاریڈی کا پولیس اسٹیشن پہنچانے کا دعویٰ
حیدرآباد ۔ 26 نومبر (سیاست نیوز) انکم ٹیکس دھاوؤں کے دوران ریاستی وزیرملاریڈی کی قیامگاہ پر ہائی ڈرامہ کا مرکز بننے والا ’’لیاب ٹیاب‘‘ کا معمہ تین دن گذرجانے کے بعد بھی حل نہیں ہوا ہے۔ بوئن پلی پولیس اسٹیشن میں موجود لیاب ٹیاب کو وزیر کے حامیوں یا انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے حاصل نہیں کیا ہے۔ بوئن پلی پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر روی کمار نے بتایا کہ مزید ایک دن انتظار کرنے کے بعد کسی کی جانب سے دعویداری پیش نہ کرنے پر اس لیاب ٹیاب کو سائبرآباد پولیس کمشنریٹ کے حوالے کردیا جائے گا۔ وزیر ملاریڈی کی قیامگاہ پر دھاوؤں کے اختتام کے بعد واپس ہونے کے دوران وزیر کے حامیوں نے ان کے پاس سے لیاب ٹیاب چھین لینے کی چہارشنبہ کی نصف شب کو انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے بوئن پلی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔ دوسرے دن صبح سویرے وزیر کے دونوں حامیوں نے لیاب ٹیاب کو پولیس اسٹیشن کے سامنے چھوڑ دیا۔ پولیس کی جانب سے جب اس کی اطلاع انکم ٹیکس عہدیداروںکو دی گئی تو انہوں نے دستیاب ہونے والا لیاب ٹیاب ان کا نہ ہونے کا دعویٰ کیا جبکہ وزیر ملاریڈی نے کہا کہ دھاوؤں کے بعد انکم ٹیکس کے عہدیدار اپنا لیاب ٹیاب بھول گئے جس کو پولیس اسٹیشن تک پہنچایا دیا گیا۔ وزیر ملاریڈی اور انکم ٹیکس کے عہدیدار اپنے اپنے موقف پر اٹل ہے جس سے لیاب ٹیاب کا معمہ ابھی تک حل نہیں ہو پایا ہے۔ن