لیاب ٹیکنیشن اور کمپیوٹر سائینس کے مفت کورسیس

   

اقلیتی اقامتی ووکیشنل کالج محبوب نگر میں داخلے، طلبہ استفادہ کریں، پرنسپل عبدالسمیع کی اپیل
محبوب نگر۔/21 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت تلنگانہ کے زیر اہتمام تلنگانہ میناریٹی ریزیڈنشیل ووکیشنل جونیر کالج بوائز 3 محبوب نگر میں سال اول میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ انٹر سال اول کے میڈیکل لیاب ٹیکنیشن اور کمپیوٹر سائینس میں داخلوں کے آغاز کی اطلاع پرنسپل عبدالسمیع خطیب نے دی۔ گذشتہ سال انٹر سال دوم کے طالب علم نے 1000 کے منجملہ 980 نشانات حاصل کرتے ہوئے ریاست بھر میں ووکیشنل اسٹریم میں پہلا مقام حاصل کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹر سال اول کے نتائج 96 فیصد ، سال دوم کے 84 فیصد اور کالج کا مجموعی تناسب 97 فیصد رہا۔ سال گذشتہ سال اول کے نتائج میں ہمارے کالج کے طالب علم نے ریاست بھر میں پہلا مقام حاصل کیا تھا۔ اس مرتبہ کے نتائج میں پہلے سال میں کمپیوٹر کے بہتر نتائج اور لیاب ٹیکنیشن میں کالج کے طلباء نے بہترین نمبرات حاصل کئے۔ انٹر سال دوم کے طالب علم نے کمپیوٹر سائینس میں اس سال ریاست بھر میں پہلا مقام حاصل کیا۔ پرنسپل نے بتایا کہ تلنگانہ میناریٹی ریزیڈنشیل جونیر کالج ( ووکیشنل ) میں روزگار پر مبنی فنی و تربیتی کورسیس کمپیوٹر سائینس اور میڈیکل لیاب ٹیکنیشن دو سالہ رہائشی انٹر میڈیٹ میں داخلے جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ لیاب ٹیکنیشن کے سال دوم کے طلباء کیلئے سنچورین یونیورسٹی اوڈیشہ میں لیاب کی مفت تربیت بھی دی جائے گی۔ کمپیوٹر سائینس کے سال دوم کے طلباء کو انجینئرنگ کالج میں پریکٹیکل کی مفت سہولت بھی فراہم ہے۔ تفصیلات اور راست داخلے کیلئے پرنسپل کے فون7207998951 ، تلنگانہ میناریٹی ریزیڈنشیل جونیر کالج ( ووکیشنل ) بوائز 3 ، احاطہ حرا ماڈل اسکول، کرستان پلی محبوب نگر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔