اسٹاف نرسیس کی قطعی فہرست اکتوبر میں جاری ہوگی
6269 جائیدادوں پر محکمہ صحت کی وضاحت
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اگست (سیاست نیوز) محکمہ صحت نے بتایا کہ میڈیکل ریکروٹمنٹ بورڈ چہارشنبہ 6 اگست کو لیاب ٹیکنیشن (LT) کی (Provisional Merit List) عارضی میرٹ فہرست جاری کرے گا ۔ اس لسٹ کے بعد امیدواروں کے سرٹیفکٹس کی جانچ پڑتال کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 1284 لیاب ٹیکنیشنس کی جائیدادوں پر تقررات کرنے تحریری امتحان ہوا تھا ۔ تاہم سرٹیفکٹس کی بنیاد پر امیدواروں کو وٹیج پر چند اعتراضات ہوئے تھے۔ بعض مقامات پر جعلی سرٹیفکٹس پیش کرنے کی میڈیکل بورڈ کو نشاندہی ہوئی جس کے نتیجہ میں تمام ویسٹیج سرٹیفکٹس کو اضلاع منتقل کرکے ضلع میڈیکل ہیلت آفیسرس (DMHOs) سے تصدیق میں تاخیر ہوئی ہے جس پر امیدواروں نے احتجاجی رخ اپنایا تھا ۔ میڈیکل بورڈ کے گھیراؤ کا اعلان کیا جس پر محکمہ صحت نے فائنل لسٹ جاری کی ۔ محکمہ صحت نے انکشاف کیا کہ اسی ہفتہ 2,322 اسٹاف نرسیس کی جائیدادوں کیلئے بھی میڈیکل بورڈ میرٹ لسٹ جاری کریگا ۔ فہرست پر اعتراضات قبول کئے جائیں گے ۔ منتخب امیدواروں کی فہرست اکتوبر میں جاری کی جائیگی ۔ اس طرح 1931 ملٹی پریس ہیلت اسسٹنٹ (خاتون) جائیدادوں کی میرٹ لسٹ 20 اگست کو جاری کی جائیگی ۔ اسی دن سے اعتراضات بھی قبول کئے جائیں گے ۔ منتخب امیدواروں کی فہرست نومبر میں جاری کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ 732 فارماسسٹ جائیداد کا مسئلہ ہائیکورٹ میں زیر دوران ہیں۔ یکسوئی کے بعد قطعی فہرست جاری کی جائیگی ۔2