لیبیا میں اقتدار کیلئے رسہ کشی

   

طرابلس ۔ 22 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) لیبیا 2011ء میں ڈکٹیٹر معمر قذافی کے زوال کے بعد سے داخلی بحران کا شکار ہے اور اقتدار کی رسہ کشی جاری ہے۔ گذشتہ برس اپریل میں لیبین نیشنل آرمی کے سربراہ خلیفہ حفتر دیگر ملیشیا گروپوں کی مدد سے طرابلس پر قبضہ کے لیے نکل پڑے۔ وہ اس مقصد میں ابھی تک ناکام رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی حمایت یلافتہ حکومت وزیراعظم فائز السراج کی قیادت میں طرابلس میں قائم ہے۔ برلن میں ہونے والی امن کانفرنس میں وزیر اعظم فائز السراج اور ان کے حریف خلیفہ حفتر موجود تھے لیکن دونوں نے ایک دوسرے سے ملاقات سے گریز کیا۔کرنل قذافی کی لیبیائی احتجاجیوں کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد سے ملک ابھی تک سنبھل نہیں پایا ہے ۔ کوئی بھی حکومت دیرپا حکمرانی فراہم نہیں کرپائی ہے۔ اس سے خطہ میں استحکام متاثر ہورہا ہے۔