لیبیا نے 62غیر مقیم افراد کو نکال باہر کیا

   

تریپولی،18نومبر (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے امیگریشن کنٹرول کے محکمہ نے کہا ہے کہ 62غیر مقیم افراد کو افریقی ملک چاڈ اور سوڈان بھیج دیاگیا ہے ۔محکمے کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ دونوں ملکوں سے متصل ملک کی جنوبی سرحد سے غیر قانونی غیر مقیموں کو روانہ کیاگیا۔امیگریشن مسئلوں کی بین الاقوامی تنظیم نے حال ہی میں کہا تھا کہ لیبیا میں ساڑھے چھ ہزار سے زیادہ غیر مقیم ہیں جن میں چھ ہزار خواتین اور بچے ہیں۔انہیں نظربند مراکز میں رکھاگیا ہے ۔سال 2011 میں لیبیا کے اس وقت کے حکمراں معمرقذافی کے زوال کے بعد ملک میں پیدا عدم تحفظ کی وجہ سے ہزاروں غیر مقیم خصوصاً افریقی شہریوں نے بحیرہ روم سے ہوتے ہوئے یورپ کا رخ کیا تھا۔