طرابلس : لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سلوواکیاسے تعلق رکھنے والے جان کوبس اپنے عہدے سے اچانک مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے ایک سال سے بھی کم عرصہ لیبیا میں عالمی ادارے کے ایلچی کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔ ان کے استعفے کی کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی گئی۔ واضح رہے کہ لیبیا میں طویل خانہ جنگی کے بعد ا?یندہ ماہ صدارتی انتخابات ہونے والے ہیںاور اس اہم موڑ کوبس کا استعفا سوالیہ نشان ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل حال ہی میں اس بات پر منقسم نظر ا?ئی ہے کہ ا?یا لیبیا میں عالمی ادارے کے سیاسی مشن کی قیادت کودوبارہ تشکیل دیا جائے یا نہیں۔ کئی ارکان نے ایلچی کے عہدے کوجنیوا سے طرابلس منتقل کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔ سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ کوبس اس طرح کے اقدام سے گریزاں تھے۔ لبنان کے لیے اقوام متحدہ کے سابق ایلچی کوبس کوجنوری میں لیبیا میں ایلچی مقررکیا گیا تھا۔