لیبیا کے نئے عبوری وزیراعظم باشاغا

   

دمشق : لیبیا کی پارلیمنٹ کے ترجمان نے جمعرات کو حریف امیدوار کے دستبردار ہونے کے بعد فتحی باشاغا کو نیا عبوری وزیراعظم قراردے دیا ہے لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ایوان میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے رائے شماری میں ان کے حق میں کتنے ارکان نے ووٹ ڈالا ہے۔دوسری جانب موجودہ وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ نے کہا ہے کہ وہ پارلیمان کی جانب سے خودکو ہٹانے کی کوشش کو تسلیم نہیں کرتے، ان کی حکومت درست اورجائز ہے۔وہ عہدہ نہیں چھوڑیں گے۔ پارلیمان نے عبدالحمید الدبیبہ کے وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑنے سے انکار کے باوجود سابق وزیرداخلہ فتی باشاغاکو نئی حکومت کا سربراہ منتخب کرنے کیلئے متفقہ رائے دی ہے جس سے ایک مرتبہ پھرملک کے دوحکومتوں کے درمیان تقسیم ہونیاور نئے تنازع کا دروازہ کھل گیا ہے۔