لیفٹیننٹ گونر منوج سنہا کو احتجاجی پنڈتوں کا سامنا

   

جموں: مرکزی علاقہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو یہاں جگتی ٹاؤن شپ میں ایک پروگرام میں شرکت کے دوران احتجاجی کشمیری پنڈتوں کا سامنا ہوا جنہیں راج بھون میں ملاقات کیلئے وقت دیاگیا۔ موصوف گورنر جب پیر کو جگتی ٹاؤن شپ پہنچے ، جہاں کشمیری پنڈتوں کی تقریباًپانچ ہزار فیملیز مقیم ہیں، تب درجنوں کشمیری پنڈتوں نے کمپلیکس میں داخلہ نہ دیئے جانے پر باہر حتجاج کیا۔احتجاجی پنڈتوںمیں خواتین بھی شامل تھیں۔انہوں نے نعرہ بازی کی اور کمپلیکس میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔