ممبئی: بمبئی ہائی کورٹ نے لیلاوتی ہاسپٹل کے ٹرسٹی کی جانب سے بینک کے خلاف درج کی گئی شکایت کے معاملے میں کہا کہ یہ واجبات کی ادائیگی سے بچنے کی کوشش ہے۔ٹرسٹی کی شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ ان کے والد اور ہاسپٹل کے بانی کی موت بینک کی طرف سے ہراساں کیے جانے کی وجہ سے ہوئی۔جسٹس بھارتی ڈانگرے اور منجوشا دیشپانڈے کی بنچ نے کہا کہ ریاستی اقلیتی کمیشن ‘‘ کے سامنے شکایت درج کروانا صرف اپنی ذمہ داریوں سے بچنے کی کوشش تھی۔ عدالت نے یہ فیصلہ 18 ستمبر کو سنایا۔