لینگویج پنڈت تقررات کیلئے منتخبہ امیدواروں کا اعلان

   

وی آر اوز کے نتائج بھی جاری، سکریٹری ٹی ایس پبلک سرویس کمیشن کا بیان
حیدرآباد ۔ 2 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی پبلک سرویس کمیشن نے ٹیچرس رکروٹمنٹ میں منتخبہ لینگویج پنڈت (تلگو) کی فہرست کا اعلان کیا اور یہ فہرست کمیشن کے ویب سائیٹ پر جاری کردی گئی ہے۔ سکریٹری کمیشن شریمتی وانی پرساد کے مطابق ٹیچرس کی جملہ 634 جائیدادوں کیلئے 565 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا۔ علاوہ ازیں ٹی آر ٹی، ایس جی ٹی کنڈا میڈیم سے متعلق 25 جائیدادوں کیلئے 14 امیدواروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وی آر اوز (ویلیج ریونیو آفیسرس) کے تقررات کے ایک حصہ کے طور پر 700 مخلوعہ جائیدادوں کیلئے 693 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس کی مکمل فہرست بھی کمیشن کی ویب سائیٹ پر دستیاب کی گئی ہے جس میں جملہ 7,87,049 امیدواروں نے شرکت کی تھی جن کے منجملہ 7,38,885 اس تحریری ٹسٹ میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن ایک جائیداد کیلئے تین کے حساب سے 1:3 کے تناسب سے امیدواروں کا انتخاب کرکے ضلع واری اساس پر ان کے صداقتناموں کی جانچ مکمل کرتے ہوئے بالآخر 693 امیدواروں کا ولیج ریونیو آفیسرس کی جائیداد پر تقررات کرنے کیلئے قطعی انتخاب عمل میں لایا گیا۔