لیور پول نے پریمیئر لیگ دوبارہ پہلا مقام حاصل کرلیا

   

لندن۔11 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) پریمیئر لیگ میں لیور پول نے اپنا پہلا مقام دوبارہ حاصل کر لیا جبکہ ہسپانوی فٹبال لیگ لالیگا میں ریئل میڈرڈ نے مضبوط حریف کو ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر دوسرا مقام حاصل کر لیا ہے۔ اینفیلڈ کے گراونڈ میں لیور پول اور بون ماوتھ میں مدمقابل تھے۔ لیور پول کے سعد یو مانے نے 24 ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کیا۔ اس کے بعد گیورگینو نے 34 ویں منٹ میں ایک اورگول کر کے ٹیم کی برتری مستحکم کر دی۔ ان کے بعد محمد صلاح نے 48 ویں منٹ میں ایک اورگول بناکر کر ٹیم کی فتح یقینی بنا دی۔ دوسری طرف بون ماوتھ کوئی بھی گول اسکور نہ کر سکی۔0-3 سے فتح کے بعد لیور پول نے اپنا پہلا مقام واپس چھین لیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مانچسٹر سٹی اور لیور پول کے فی کس 62 پوائنٹس ہو گئے تھے تاہم اوسط کے حساب سے مانچسٹر سٹی کو پوائنٹ ٹیبل پر پہلا مقام مل گیا تھا ۔ بون ماوتھ کیخلاف فتح سے لیور پول کے پوائنٹس 65 ہو گئے۔ علاوہ ازیں ہسپانوی لیگ لالیگا میں روایتی حریف رئیل میڈرڈ اور اٹلیٹکو میڈرڈ کا سخت مقابلہ ہوا۔ کیز میرو کے 16 ویں منٹ میں ایکروبیٹک گول نے کمال کر دکھایا۔ 9منٹ بعد گریز مین کے گول سے حساب برابر ہو گیا۔