لیون جھاڑیوں میں گیند تلاش کرتے رہے

   

کینبرا ۔ نیو ساؤتھ ویلزاور جنوبی آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے اس میچ کے دوران ایک بیٹر نے اتنی طاقت سے شاٹ مارا کہ گیند میدان کے باہر جھاڑیوں میں چلی گئی ۔ گیند تقریباً 30 اوورز پرانی تھی اس لیے کھلاڑیوں کو گیند ڈھونڈنے کے لیے میدان سے باہر جانا پڑا۔ اس کے بعد لیون اور ان کے ساتھی گراؤنڈ عملہ کے ساتھ گیندکو تلاش کرتے نظر آئے۔ اس دوران ایک اور دلچسپ واقعہ دیکھنے کو ملا۔ دراصل یہ میچ سرخ گیند سے کھیلا جا رہا تھا لیکن نیتھن لیون کو جھاڑیوں میں سفید گیند نظر آئی جس کے بعد کمنٹیٹرز بھی ہنسنے لگے۔ تاہم سخت تلاش کے بعد ٹیم کھوئی ہوئی گیند کو تلاش کرنے میں کامیاب رہی۔ نیتھن لیون اس ٹورنمنٹ سے بارڈر گواسکر ٹرافی کے لیے تیاری کر رہے ہیں، جو اس سال کے آخر میں کھیلی جانی ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے بارڈر۔گواسکر ٹرافی پر ٹیم انڈیاکا دبدبہ ہے۔ ایسے میں آسٹریلیا کی نظریں اس بارگھر پر ٹیم انڈیا کو سخت مقابلہ دینے پر لگی ہوئی ہیں۔ بارڈر ۔گواسکر ٹرافی کا پہلا میچ 22 نومبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔ ایسے میں نیتھن لیون ڈومیسٹک کرکٹ میں سخت محنت کررہے ہیں۔ اس میچ میں نیتھن لیون کی جانب سے شاندار پرفارمنس دیکھنے کو ملی۔ میچ کی پہلی اننگز میں انہوں نے 24.3 اوورز میں صرف 47 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔وہ اپنا فام بہتر رکھنے کے خواہاں ہیں۔