لیگل سرویسز اتھاریٹی کیجانب سے آج لوک عدالت کا اہتمام

   

حیدرآباد10۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) عدالتوں کے باہر مقدمات کی یکسوئی کیلئے نیشنل لیگل سرویسز اتھاریٹی نے 11 ڈسمبر کو ملک بھر میں لوک عدالت کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ سے تعلقہ عدالت تک زیر التواء سیول اور معاوضہ سے متعلق کریمنل کیسوں کی یکسوئی کے اقدامات کئے جائینگے ۔ چیف جسٹس اتھاریٹی سرپرست ہیں۔ تلنگانہ اسٹیٹ لیگل سرویسز اتھاریٹی کے تحت لوک عدالت 11 ڈسمبر کو ریاست بھر میں عدالتوں میں زیر دوران مقدمات کی یکسوئی کریگی۔ درخواست گزاروں سے کوئی فیس چارج نہیں کی جائیگی۔ لوک عدالت کے فیصلہ کے خلاف اپیل کا اختیار نہیں ہے۔ عوام سے خواہش کی گئی کہ وہ لوک عدالت میں شخصی یا ورچول موڈ میں شرکت کرکے اپنے مسائل کا حل تلاش کریں۔ دلچسپی رکھنے والے افراد صدرنشین و سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سرویسز اتھاریٹی سے ضلع کورٹ کامپلکس میں ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ ہر ضلع میں یہ سہولت دستیاب رہے گی۔ر