لیہہ میں ممبئی کا کوہ پیما دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

   

سری نگر، 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جموں کشمیر کے ضلع لیہہ میں ممبئی کا ایک کوہ پیما دل کا دورہ پڑنے کے باعث فوت ہوا ۔جموں اینڈکشمیر ڈزاسٹر منیجمنٹ کے ڈائریکٹر عامر علی کے مطابق جموںو کشمیر کے ضلع لیہہ میں چاڈر پہاڑی پرواقع ٹب گھپا کے نزدیک ممبئی کے ایک کوہ پیما کی دل کا دورہ پڑ جانے کی وجہ سے موت واقع ہوئی۔فوت شدہ کوہ پیما کی شناخت ڈول سریش شاہ کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ کوہ پیما کے بچاؤ کیلئے جمعرات کی صبح ایئر فورس ہیلی کاپٹر کو بچاؤ کارروائی کیلئے استعمال میں لایا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ مرچکا تھا۔