لیہہ واقعہ، تلنگانہ کے فوجی کی آخری رسومات

   

حیدرآباد 22اگست(یواین آئی) لیہہ میں کھائی میں بس کے گرنے کے حادثہ میں ہلاک تلنگانہ کے فوجی جوان چندرشیکھر کی آخری رسومات کل شب ضلع میدک میں آبائی مقام پر انجام دے دی گئی۔ نعش حیدرآباد لائی گئی اورحکیم پیٹ ایرفورس اسٹیشن سے آبائی مقام منتقل کی گئی جہاں بھرپور خراج پیش کیاگیااورفوجی اعزازات کیساتھ آخری رسومات انجام دی گئیں۔