حیدرآباد۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے نو منتخب مئیر اور ڈپٹی مئیر گدوال وجئے لکشمی اور ایم سری لتا پیر کو اپنی نئی ذمہ داریاں سنھبالیں گے ۔ اس سلسلہ میں پیر کو صبح 9.30 بجے تقریب منعقد ہوگی جس میں گدوال وجئے لکشمی اور ایم سری لتا اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔ اس سے قبل خصوصی پوجا کی جائے گی ۔ نومنتخب مئیر وجئے لکشمی نے بتایا کہ آج انہوں نے سابقہ مئیر بی رام موہن سے ملاقات کرکے جائزہ حاصل کرنے کی تقریب میں انہیں مدعو کیا ہے ۔ امکان ہے کہ سابق مئیر اور ڈپٹی مئیر و دیگر تقریب میں شرکت کریں گے ۔
