حیدرآباد ۔ 17 جولائی (سیاست نیوز) چادر گھاٹ کے علاقہ واحد نگر میں ایک روڈی شیٹر کا قتل کردیا گیا۔ کل رات دیر گئے پیش آئی اس سنگین واردات سے واحد نگر میں سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ مئے نوشی کے دوران بحث تکرار شروع ہوئی اور 34 سالہ سید مشتاق الدین کا قتل کردیا گیا۔ پولیس چادر گھاٹ کے انسپکٹر ستیش نے بتایا کہ کل رات دیر گئے مشتاق پر چاقوں اور پتھروں سے وار کرتے ہوئے اس کا قتل کیا گیا۔ مسجد ابو ابوبکر واحد نگر کے علاقہ میں ایک مقام پر سید مشتاق الدین اپنے ساتھیوں ایوب بن علوی محمود اور دیگر جملہ 6 افراد کے ہمراہ مئے نوش میں مصروف تھا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے۔ ایوب بن علوی اور محمود و دیگر نے اس پر حملہ کیا ہوگا۔ پولیس نے علاقہ میں موجودہ سی سی ٹی وی کیمروں سے مواد حاصل کرلیا ہے جس سے پولیس نے تحقیقات میں پیشرفت اختیار کرلیا ہے۔ مشتاق ہمایوں نگر پولیس اسٹیشن سے وابستہ روڈی شیٹر تھا۔ پرانی خصومت ہی اس کے قتل کی وجہ سمجھی جارہی ہے۔ پولیس چادرگھاٹ مصروف تحقیقات ہے۔
