مقامی عوام کا گرے ہانڈس پولیس ٹیم کے خلاف احتجاج
ورنگل ۔ یکم اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع بھدرادی کتہ گوڑم رولہ گڈہ ، گنڈالہ منڈل میں ہوئے انکاؤنٹر میں سی پی آئی ایم ایل نیو ڈیموکریسی ڈسٹرکٹ سکریٹری لنگانا گرے ہاؤنڈس پولیس ٹیم کے ہاتھوں ہلاک ہوا ۔ صبح کی اولین ساعتوں میں ہوئے انکاؤنٹر کی وجہ سے مقامی عوام نے پولیس ٹیم کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر پتھراؤ کیا ۔ عوام کے احتجاج پر حالات کو قابو میں کرنے کیلئے پولیس کو ہوا میں 40 راؤنڈ فائر کرنے پڑے ۔ 42 سالہ ماؤیسٹ لیڈر لنگانا کی ہلاکت پر آدی واسی طبقہ میں شدید غم و غصہ پایا گیا ۔ سی پی آئی ، سی پی آئی ایم قائدین نے اس انکاؤنٹر کے خلاف احتجاج کیا ۔ اس انکاؤنٹر کی انکوائری کا مطالبہ کیا ۔ مقام انکاؤنٹر سے نعش کو منتقل کرنے کیلئے پولیس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ آدی واسی طبقہ نے زبردست احتجاج کیا ۔ ذرائع کے مطابق مقام انکاؤنٹر کے پاس سے ماؤسٹ قائد گوپنا کے ساتھ 3 ماؤیسٹ افراد کی اطلاع ہے ۔ گزشتہ چند دنوں سے نکسلائیٹ کی دوبارہ اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی اطلاعات ہیں ۔ چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں اپنے آپ کو مضبوط کرنے کیلئے بھدرادی گتہ گوڑم ، ملگ ، محبوب آباد ، ورنگل ، اضلاع سے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کیلئے ماؤسٹ لیڈر ہری بھوشن کی قیادت میں دو ٹیم گتہ گوڑم میں آنے کی اطلاع ہے ۔ گرے ہانڈس کی ٹیم جنگلات میں زبردست تلاشی مہم جاری رکھی ہوئی ہے ۔ حالیہ دنوں سے انکاؤنٹر کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔ پولیس نکسلائیٹ سرگرمیوں کو ختم کرنے کیلئے جنگلات میں مہم چلا رہی ہے ۔ لنگانا گریجن طبقہ کے حق کیلئے لڑنے والوں میں شامل تھا ۔ 29 سال سے نکسلائٹ تحریک سے اپنی وابستگی رکھتے ہوئے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا تھا ۔