ماؤیسٹ لیڈر آر کے کی زندگی پر کتاب ضبط

   

حیدرآباد، 13/نومبر (یواین آئی)سرکردہ ماونواز لیڈر آر کے کی زندگی پر شائع کتاب کو پولیس نے ضبط کرلیا۔آرکے ،حال ہی میں چل بسے تھے ۔پولیس نے عنبرپیٹ، موسی رام باغ کے نوئیا پرنٹنگ پریس سے کتاب کو ضبط کیا۔پولیس نے پریس کے مالک نائک کے ساتھ ایک اور شخص کو گرفتار کرلیا۔بتایاجاتا ہے کہ گرفتار شخص کچھ عرصہ سے مانوازوں سے رابطہ میں تھا۔اس پر پولیس کو شبہ ہوا۔پولیس نے دھاوا کرکے کئی کتابوں کو ضبط کرلیا۔آرکے کی بیوی سریشا نے اپنے شوہر کی زندگی پر کتاب کی اشاعت کا ارادہ کیاتھا۔