ماؤیسٹ لیڈر اور دیگر 15 کارکنوں کی خود سپردگی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد :/2 جنوری (سیاست نیوز) ماؤسٹ پارٹی کے بڑے قائدین اور دیگر کارکن کی جانب سے حالیہ دنوں پولیس کے روبرو خودسپرد ہونے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے اور تازہ خودسپردگی اختیار کرنے میں پارٹی کے بڑے لیڈر برسے دیوا اور دیگر 15 ماؤسٹ شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائرکٹر جنرل پولیس بی شیودھر ریڈی کے روبرو ماؤسٹ پارٹی گوریلا لبریشن آرمی کے سربراہ برسے دیوا جو گزشتہ کئی سالوں سے پولیس کو مطلوب تھا آج خودسپرد ہوگیا ۔ ماؤسٹ سکریٹری ہڈما کے حالیہ انکاؤنٹر کے بعد برسے دیوا اہم شخصیت بن گیا تھا اور پولیس اس کی خودسپردگی کیلئے کوشش جاری رکھی ہوئی تھی ۔ آج چھتیس گڑھ سرحد پر تلنگانہ پولیس کے روبرو دیوا اپنے 15 ماؤسٹوں کے ہمراہ خودسپردگی اختیار کی ہے ۔ ب