مائیلاردیو پلی میںنوجوان کا قتل

   

حیدرآباد : مائیلاردیو پلی علاقہ میں قتل کی سنگین واردات پیش آئی جہاں نامعلوم افراد نے جاوید نامی شخص کا قتل کردیا۔ قتل کی یہ واردات پرجا بھون علاقہ میں پیش آئی۔ اطلاع کے ساتھ ہی پولیس کے اعلیٰ عہدیدار مقام واردات پہونچ گئے۔ اراضی تنازعہ قتل کی وجہ بتایا جارہا ہے۔ اندرون ہفتہ مائیلاردیو پلی میں قتل کی یہ دوسری واردات ہے۔ اتفاقی بات یہ ہے کہ اندرون ہفتہ تین افراد مائیلاردیو پلی اور فلک نما میں قتل کئے گئے جن کے نام جاوید ہیں۔