حیدرآباد۔/28 جولائی، ( سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ مائیلاردیوپلی میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں بیٹے نے اپنے باپ کا قتل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملکیت کو لیکرجھگڑے کے نتیجہ میں یہ قتل ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ 54 سالہ کشٹپا جس کا تعلق کرناٹک کے ضلع یادگیری سے ہے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ پرگتی کالونی مائیلاردیوپلی میں مقیم تھا۔ کشٹپا اور اس کے بیٹے مہیندر کے درمیان اراضی کو لے کر بحث و تکرار ہوا کرتی تھی جس پر مہیندر نے اپنے باپ کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ پولیس مائیلاردیوپلی نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ب