مائیکرو سافٹ سے سائبر سیکوریٹی کی تربیت

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ملک میں سائبر سیکوریٹی کورس کو کریئر کے طور پر انتخاب کرنے والوں کے لیے آئی ٹی کے سب سے بڑے ادارے مائیکرو سافٹ نے خصوصی تربیتی پروگرام کو متعارف کیا ہے ۔ کلاوڈ ہائیٹ ، کیسنگ آر پی ایس ، سنیر جیٹکس ، لرنگ جیسے اداروں کے باہمی اشتراک سے اس کورس کو متعارف کیا جارہا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت 2022 تک ایک لاکھ افراد کو تربیت دینے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے ۔ مہارت کے لیے اس کورس میں مختلف زاویوں کا احاطہ کیا گیا ہے اور تمام ماڈیولس کو اس کورس میں شامل کیا گیا ہے ۔ یہ بات مائیکرو سافٹ انڈیا پریسیڈنٹ مہشوری نے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کورس کا اصل مقصد سائبر سیکوریٹی میں ہر ایک کو مہارت فراہم کرنا ہے اور پروگرام کو تمام آئی ٹی ماہرین کے لیے سہولت بخش تیار کیا گیا ہے جس سے جانکاری اور مہارت حاصل کرنے میں آسانی ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کورس کی تربیتی پروگرام میں شرکت کرنے والوں کو فنڈا منٹلس میں سرٹیفیکیشن کو مفت فراہم کیا جائے گا ۔۔ ع