مائیکل کلارک پی ایس ایل کمنٹری پیانل میں شامل

   

کراچی: آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 کے وننگ کیپٹن مائیکل کلارک بطور کمنٹیٹر پہلی بار پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کا حصہ بن گئے۔ کلارک نے پی ایس ایل کمنٹری پیانل کو کراچی میں جوائن کیا اور کراچی کے میچز میں کمنٹری کا آغاز بھی کردیا۔ ایک دور وہ تھا کہ آسٹریلیا دورۂ پاکستان سے انکار کرتا تھا۔ پی ایس ایل میں ہفتہ کو 26 واں میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔