نیویارک : امریکی باکسنگ لیجنڈ مائیک ٹائسن ایک بار پھر وہیل چیئر پر بیٹھے اور ہاتھ میں بیساکھی پکڑیتصاویر میں سوشل میڈٰیا پر دیکھے جا رہے ہیں۔ ان کی یہ تصاویر اور حالت دیکھ کر ان کے مداح پریشان ہیں۔ ان تصاویر نے ان کے بارے میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔اس سے ان کی بگڑتی صحت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔چند روز قبل مائیک ٹائیسن کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’میں عن قریب مر جاؤں گا‘۔اسکائی نیوز عربیہ کے مطابق ٹائسن نے کہا کہ ’یقیناً ہم سب ایک دن مرنے والے ہیں۔ جب میں آئینے میں دیکھتا ہوں تو مجھے اپنے چہرے پر یہ چھوٹے دھبے نظر آتے ہیں اور میں کہتا ہوں ’واہ‘ اس کا مطلب ہے کہ میری میعاد ختم ہونے کی تاریخ بہت قریب ہے۔‘ٹائسن نے مزید کہا کہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ دولت سلامتی اور خوشی لاتی ہے مگر میرا خیال ہے کہ ایسا ہرگز نہیں۔ میرے لیے پیسے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ لوگوں سے کہتا ہوں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پیسہ انہیں خوش کرے گا۔ میں کہتا ہوں کہ بہت سا مال دو دولت بھی ہمیں سلامت نہیں رکھ سکتا۔